کیا صوبائی اسمبلی کی اکثریت مخالفین کی بلدیاتی حکومت تحلیل کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق جواب نہ دینے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں جبکہ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی حکومتوں کی تحلیل پر تحریری جواب طلب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامہ میں استفسار کیا ہے کہ کیا صوبائی اسمبلی کی اکثریت مخالفین کی بلدیاتی حکومت تحلیل کر سکتی ہے؟ کیا بروقت بلدیاتی الیکشن نہ کرانے سے تحلیل شدہ مقامی حکومتیں بحال نہیں ہونگی؟