شیری رحمان کے گھر چائے پر مدعو تھا پیپلزپارٹی قیادت کو پیغام پہنچانے والی بات غلط: صادق سنجرانی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میں اور پی پی رہنما شیری رحمان اسلام آباد سے کراچی ایک ہی پرواز میں آئے۔ شیری رحمان کے شوہر نے گھر پر چائے کی دعوت پر مدعو کیا تھا۔ پی پی کی قیادت کو پیغام پہنچانے والی بات بالکل غلط ہے۔