• news

آزادی کشمیریوں کا حق، پاکستان شملہ معاہدہ ختم کرکے یو این جائے، مشعال ملک 

اسلام آباد (اے پی پی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے، کشمیر میں نسل کشی جاری ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کشمیریوں کو مہاجر قرار دیا جا رہاہے۔ نیشنل پریس کلب میں کشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا جمہوری حق دیا جائے ہندوستان نے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کیا ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کشمیریوں کو مہاجر بنا دیا گیا ہے، ہندوستان اپنی طرف سے جنگ شروع کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے امن کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، آئے روز نوجوانوں لڑکوں کو قتل کیا جا رہا، نوجوانوں کو ٹارچر سیل میں منتقل کیا جا رہا، پاکستان شملہ معاہدہ ختم کر کے یو این جائے، ہمیں اپنی شناخت چاہیے، کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنا مودی کے منشور کا حصہ تھا، مودی نے آئینی حیثیت تبدیل کرنے سے پہلے کئی گاؤں خالی کرائے، پاکستان کشمیر کو وار زون قرار دے، کشمیر میں لوگوں کے گھروں میں فاقے ہو گئے، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ کشمیر میں حریت قیادت کو پابند سلاسل کیا گیا ہے، کشمیری لیڈر کی گرفتاریوں کیخلاف پاکستان کو عالمی ثالثی عدالت جانا چاہیے، پاکستان کا بچہ بچہ میرے ساتھ ہے، کشمیر کے مسئلے پر ناروے اور ملائیشیا کی تنظیم کو ہمنوا بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن