این اے 75 سیالکوٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی ایس پی ڈسکہ کو نوٹس‘ 8 فروری کو الیکشن کمشن پیشی کا حکم
لاہور (نیوز رپورٹر) ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران قومی اسمبلی حلقہ NA-75سیالکوٹ میں الیکشن کمشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا۔ مذکورہ حلقہ میں ڈی ایس پی ڈسکہ کو 8 فروری کو الیکشن کمشن کے سامنے حاضر ہونے کا حکم جاری کیا گیاہے ۔