ڈرگ کورٹ میں جج کی عدم تعیناتی 600 مقدمات التواء کا شکار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈرگ کورٹ کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ اس وقت تقریباً 600 سے زائد مقدمات ڈرگ عدالت میں التواء کا شکار ہیں۔ جج تعینات نہ ہونے کی وجہ سے سائل نئی تاریخ لیکر واپس چلے جاتے ہیں۔
اور انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سائلوں نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ زیر التواء مقدمات نمٹانے کیلئے فوری طور پر جج تعینات کیا جائے۔