کوئی ثبوت نہیں کرونا وائرس کی ابتداء ووہان سی فوڈ مارکیٹ سے ہوئی‘ ڈبلیو ایچ او ماہر
ماسکو (شِنہوا) ایک روسی ماہر نے کہا ہے کہ ووہان کی ہوانان سی فوڈ مارکیٹ نوول کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کا سبب ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وائرس کی ابتداء یہاں سے ہوئی ہے۔ سپوتنک نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کی ٹیم کے رکن ولادی میر دید کوف کے حوالے سے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ وائرس کی ابتداء وہاں سے ہوئی لیکن ممکنہ طور پر وہاں پر وائرس کے پھیلنے کے تمام حالات موجود ہیں۔ ووہان کی اس سی فوڈ مارکیٹ کو کرونا کے شروع میں سامنے آنے والے اکٹھے کیسز سے جوڑا جاتا ہے تاہم سائنسدان اس متعدی وبا کے حوالے سے مارکیٹ کے کردار بارے کوئی متفقہ نتیجہ نہیں نکال سکے۔ دید کوف نے عالمی ادارہ صحت کے دیگر نو ماہرین کے ہمراہ ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کا دورہ کرتے ہوئے وائرس کے حادثاتی طور پر رساؤ کے نظریہ کی بھی تردید کی۔