کراچی سرکلر ریلوے کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ
لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلو ریلوے (کے سی آر) کو نجی کپمنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا تھا کہ کنسلٹنٹ کمپنی کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمپنی کراچی سرکلر ریلوے کو جدید خطوط پر تعمیر کرے گی اور اپنے اخراجات پورے کر کے ٹرین کا کنٹرول ریلوے کے حوالے کر دے گی۔