• news

لوہاری گیٹ : نوجوان کی خود کو گولی مار کر، قصور، لڑکے کی پھندا لیکر خودکشی 

لاہور، قصور (نمائندہ خصوصی، نمائندہ نوائے وقت ) تھانہ لوہاری گیٹ کی حدودمیںایک سال قبل ہی شادی کے بندھن میںبندھنے والے شخص نے سرمیں گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ پولیس کے مطابق چونتیس سالہ بلال نے مبینہ خودکشی کرلی۔جائے وقوعہ سے تمام شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔دوسری جانب قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق راؤخانوالہ کے پندرہ سالہ اویس نے پھندا لیکر خود کشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طورپرلڑکے کی خودکشی گھریلوتنگ دستی کے باعث لگتی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن