• news

اینیمیشن انڈسٹری کا فروغ: آئی ایس ایس پی آر‘ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ملکر کام کرینگے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ایس پی آر ملک میں اینیمیشن انڈسٹری کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹرز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر سید امین الحق، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل بابر افتخار کی ملاقات ہوئی۔ اس حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اینیمیشن کی عالمی مارکیٹ کا حجم دو سو ستر ارب ڈالر جو آئندہ چار برسوں میں چار سو پندرہ ارب ڈالر تک جا پہنچے گا۔ پاکستان میں اینیمیشن کا عمدہ ٹیلنٹ ہے لیکن ان کی اینیمیشن کے انفراسٹرکچر تک رسائی نہ ہی انہیں ضروری تربیت اور رہنمائی میسر ہے۔ اس سلسلہ میں اینیمیشن کا ایک انکیوبیشن سنٹر بنایا جا رہا۔ جہاں ضروری تربیت فراہم کی جائیں۔ اس صنعت کی وجہ سے روزگار ملے گا۔ سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے اور متعدد شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔

ای پیپر-دی نیشن