آصف سعید کھوسہ کا دورہ کرتار پور پر بندھک کمیٹی کے رہنماؤں نے استقبال کیا
نارووال، شکرگڑھ (نامہ نگار) سابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے اپنی فیملی کے ساتھ کرتارپور دربار صاحب کا دورہ کیا۔ جس پر ممبر پربندھک کمیٹی سردار اندر جیت سنگھ نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا استقبال کیا۔ آصف سعید کھوسہ نے دربار صاحب کرتار پور میں دورہ کے دوران لنگر بھی کھایا اور گرودوارہ دربار کرتار پور صاحب کے درشن کئے۔ کرتار پور انتظامیہ کی طرف سے آصف سعید کھوسہ اور ان کی فیملی کو سروپا تحفہ میں دیا گیا۔ آصف سعید کھوسہ نے حصوں کا دورہ کیا۔ راہداری کی تعمیر پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔ آصف سعید کھوسہ نے 30 رکنی وفدکے ساتھ کرتارپور گوردوارہ کا دورہ کیا۔ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبران، سکھ رہنماؤں اور کرتارپور انتظامیہ نے سابق چیف جسٹس اور ساتھیوں کا استقبال کیا۔ جسٹس ریٹائرڈ آصف سعید کھوسہ نے بابا گورونانک سے منسوب اشیاء اور مقامات کو دیکھا۔ آصف سعید کھوسہ کو انتظامیہ کی جانب سے کرتار پور راہداری، کمپلیکس یاتریوں اور سیاحوں کی آمد اور فراہم کردہ سہولیات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ سابق چیف جسٹس نے راہداری کی تعمیر اور سکھ یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر پاکستان حکومت کی تعریف بھی کی، آصف سعید کھوسہ کو گوردوارہ انتظامیہ کی طرف سے سروپا، چادر اور کرپان تحفہ میں دی گئی۔