• news

کرونا: 2ڈاکٹروں سمیت 64اموات : 5لاکھ چینی ویکسین کی دوسری کھیپ آج پہنچے گی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) کرونا وائرس سے ملک میں مزید  1346 افراد میں  وائرس کی  تصدیق جبکہ 2 ڈاکٹروں سمیت مزید 64 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔  مجموعی کیسز 5 لاکھ 54 ہزار 474 جبکہ اموات 11 ہزار 967 تک پہنچ گئیں۔ مزید 1542 مریض صحتیاب، تعداد 5 لاکھ 10 ہزار 242 ہوگئی۔ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہزار 265 رہ گئی۔ صوبہ سندھ میں مزید 399 کیسز، 21 مریضوں کا انتقال،4 ہزار 87 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 418 نئے کیسز، 26 مریض لقمہ اجل بنے، تعداد 4880 ہوگئی۔ صوبہ خیبرپی کے میں مزید 158 متاثر، 4 مریضوں کا انتقال، تعداد 1952 ہو گئی۔  بلوچستان میں10 کیسز، اموات  196 پر برقرار ہیں۔ اسلام آباد میں مزید 115 کیسز، اموات 478 پر برقرار ، آزاد کشمیر میں مزید 39 متاثر، 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں ایک نیا کیس، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، تعداد 102 پر برقرار ہے۔ پمز اسلام آباد کے سابق چیف فارماسسٹ ڈاکٹر جاوید اقبال انتقال کر گئے جبکہ ضلع مانسہرہ میں بھی کرونا میں مبتلا لیڈی ڈاکٹر انیلا نصیر چل بسیں۔ لاہور چڑیا کے 2 ملازمین بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ملازمین میں ایک ہرنوں کے احاطے جبکہ دوسرا زرافہ کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ سندھ بھر میں کرونا ویکسینیشن کا معاملہ۔ پہلے مرحلے کے چوتھے روز سات ہزار سے زائد ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ مجموعی طورپر چار دن میں پندرہ ہزار سے زائد ورکرز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں 2320445 تک پہنچ گئیں، کیسز7 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ امریکہ میں ہلاکتیں 473528،کیسز 2کروڑ 75لاکھ 19ہزار سے زائد ہو گئے۔ بھارت میں ہلاکتیں 155028ہو گئیں، کیسز1کروڑ8لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق چین سائنو فام کے مزید پانچ لاکھ ڈوز فراہم کرے گا۔ ویکسین کی اگلی کھیپ چوبیس گھنٹے میں ملنے کے امکانات ہیں۔ فیصل آباد میں کرونا کے وار تیز‘ مزید 8 مریض چل بسے۔ آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں بھارت سے افغانستان پہنچائی گئیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی منظوری تک ویکسین سٹوریج کی جائے گی۔ چین سے بھی 2 لاکھ ویکسین افغانستان کو دی جائیں گی۔ افغانستان میں کرونا متاثرین کی تعداد 53 ہزار سے زائد اور اموات 2 ہزار سے زیادہ ہیں۔رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق 2 ججوں سمیت 13 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق تفصیل کے مطابق رحیم یار خان میں تعینات سینئر سول جج محمد علی قذافی اور ایڈیشنل اینڈ سیشن جج مبشر ندیم خان میں کرونا وائرس کی تصدیق۔ 

ای پیپر-دی نیشن