حلیم عادل کیخلاف اقدامات قابل مذمت‘ بدلے کیلئے ایسا کرنے سے تلخیاں بڑھیں گی: فواد چودھری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اپوزیشن لیڈر کیخلاف اقدامات قابل مذمت ہیں۔ صرف بدلہ لینے کیلئے ایسے اقدامات سے تلخیوں میں اضافہ ہو گا۔ قانون کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے۔ حلیم عادل شیخ سندھ حکومت کو کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔