گھریلوجھگڑوںسے دلبرداشتہ خاتون سمیت 2 افرادکی خودکشی
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والوں جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت دو افراد نے کالاپتھر مشروب میں ملاکر پی کر خودکشی کرلی‘ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردیں‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز آباد پورکی رہائشی24سالہ سمیرا بی بی اور خان پور کے رہائشی20سالہ ناظم کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پرموجود ذرائع نے بتایا کہ دونوں نے گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکرکالا پتھر مشروب میں ملا کرپی لیا‘ جنہیں حالت غیرہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں یہ دونوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردیں۔