• news

بھارت میں ایک اور اداکار  سری  واستو چندراسکیرنے خودکشی کر لی

نئی دہلی (نیٹ نیوز) تیلگو اداکار اور ماڈل سری واستو چندراسکیر نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اپنے اہلخانہ سے شوٹنگ پر جانے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے، جس کے بعد اداکار اپنی فیملی کی زیر ملکیت دوسرے گھر میں چلے گئے اور  پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نفسیاتی مسائل کا شکار تھے جس کے تحت ان کا علاج چل رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن