• news

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

اسلام آباد (این این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں اضافے سے قیمت 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بلومبرگ کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمت 59 ڈالر56 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل 6 ڈالر فی بیرل مہنگا ہوا۔ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن