سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کے سنگین نتائج ہونگے: سعودی وزارت صحت
جدہ (امیر محمد خان) سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ پبلک مقامات پر اجتماعات اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ مملکت میں اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 153 افراد کو کرونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ سٹرازینیکا ویکسین سب سے زیادہ لگائی جارہی ہے اور اس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ کرونا سے صحت یابی پر کتنا عرصہ وائرس سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟۔ العربیہ چینل کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو کرونا کی تازہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اوراس میں 286 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی ٹیسٹ 12.6 ملین سے زیادہ کئے جا چکے ہیں۔ کرونا کے 80 فیصد کیسز ریستورانوں اور تقریبات کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ سکیورٹی ادارے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔