مولانا عطاء المہیمن بخاری سپردخاک‘ نماز جنازہ میں ہزاروںافراد کی شرکت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک ختم نبوت کے ممتاز رہنما اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کی نماز جنازہ اتوار کو قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان میں ادا کر دی گئی جو ان کے فرزند مولانا سید عطاء المنان بخاری نے پڑھائی۔ جس کے بعد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ان کے جسد خاکی کو جلال باقری قبرستان میں مرحوم کے بھائی مولانا سید عطاء المومن بخاری کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ملک بھر سے ہزاروں افراد، عقیدت مندوں اور احرار وختم نبوت کے کارکنوں کے علاوہ ممتاز دینی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین خواجہ خلیل احمد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مولانا پیر حافظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی، مولانا اللہ وسایا، کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت کے کنوینر مولانا عبدالروف فاروقی، انٹر نیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا مفتی محمد حسن، مولانا عتیق الرحمن ہزاروی، مولانا حبیب الرحمن درخواستی، مولانا زبیر احمد صدیقی، مولانا بشیر احمد شاد، علامہ خالد محمود ندیم، مولانا قاضی محمد ارشد الحسینی، مخدوم جاوید ہاشمی، ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک، مولانا ظفر احمد قاسم، مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا منیر احمد منور، مولانا فضل الرحمن درخواستی، مولانا عمر فاروق اصغر، سید محمد معاویہ بخاری، سید عطاء اللہ ثالث بخاری، قاری محمد یوسف احرار، مولانا زاہد محمود قاسمی مولانا تنویر الحسن احرار، مولانا محمد مغیرہ، مولانا جمیل الرحمن بہلوی، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار سمیت بہت بڑی تعداد میں ممتاز دینی شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ سے قبل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا عبدالروف فاروقی، مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، قاضی محمد ارشد الحسینی اور دیگر نے تعزیتی خطاب کرتے ہوئے قائد احرار مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن، مولانا محمد مکی حجازی (مکہ مکرمہ)، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر، سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ، سابق صوبائی وزیر حافظ محمد اقبال خان خاکوانی، مولانا محمد الیاس گھمن، مولانا محمد احمد لدھیانوی، سید منیر احمدشاہ بخاری (جرمنی) محمد اسلم علی پوری (ڈنمارک) شیخ عبدالواحد (گلاسگو)، مولانا محمد رفیق جامی، مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے مبلغین سمیت جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن اشرفی، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، حافظ خالد حسن، پروفیسر مولانا یوسف خان، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت‘ جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق، سیکرٹری جنرل مولانا عبدالروف فاروقی، پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی، لاہور ڈویژن کے ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین، قاری واحد بخش‘ امیر العظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ، راشد نسیم، پروفیسر محمد ابراہیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، میاں محمد اسلم، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک اور رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے، ممتاز عالم دین سید عطاء المہیمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔