مفتی ثناء اللہ مدنی انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت، آبائی علاقہ میں سپرد خاک
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹائون کے شیخ الحدیث ممتاز عالم دین مفتی حافظ ثناء اللہ مدنی کی ماڈل ٹائون میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ حافظ عبدالرحمن مدنی نے پڑھائی۔ مولانا مدنی کی عمر 80 برس تھی۔ مولانا مدنی حافظ عبداللہ محدث روپڑی کے ابتدائی شاگرد تھے۔ جنازے میں ہزاروں افراد اور شاگرد علماء طلباء نے شرکت کی۔آبادئی علاقہ میں سپرد خاک ، جنازے میں حافظ عبدالوحید روپڑی، مولانا عبدالعزیز علوی، حافظ مسعود عالم، مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی، مولانا ارشاد الحق اثری، ڈاکٹر حماد لکھوی، ڈاکٹر تنویر قاسم ، میں محمد جمیل و دیگر شریک ہوئے۔ سینیٹر علامہ ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الہی ظہیر، چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے مولانا مدنی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ مولانا مدنی کے ہزاروں شاگرد تھے۔ علامہ ساجد میر نے کہا کہ مولانا کی وفات سے دینی حلقے ایک جید عالم دین سے محروم ہو گئے۔