• news

پی ڈی ایم کچھ بھی کرے وزیراعظم بلیک میل نہیں ہونگے‘ فضل الرحمن جیل جانے والے: پرویز خٹک

نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ، جو مرضی کر لے وزیراعظم بلیک میل نہیں ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن، نوازشریف اور آصف علی زرداری کے ساتھ جیل جانے والے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن قوم کو بتائیں کہ اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی۔ مولانا فضل الرحمن کا یوم احتساب آ چکا ہے۔ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دینا انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ اتوار کو اپنے حلقہ انتخاب  میں نئے فیڈر کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان، سابق وزیر اعظم  نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت سب چوروں کا مقدر جیل ہے ۔ قوم بہت جلد ان سب کو سلاخوں کے پیچھے دیکھے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے  پہلے بھی  نواز شریف اور آصف علی زرداری کی چوری بچانے کے لیے احتجاجی تحریک چلائی۔ اس کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ اس کو اپنی پڑ چکی ہے اس لیے اب وہ یو ٹرن لے رہے کہ اداروں سے ہماری کوئی لڑائی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن