• news

سندھ میں مافیا حکومت کر رہا‘ قانون سازی میں پی پی کا کردار صفر: شہبازگل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) معاون خصوصی شہباز گل نے شیری رحمن اور رضا ربانی کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ دو سال میں ملکی مفاد کی کسی بھی قانون سازی میں پیپلزپارٹی کا کردار صفر ہے۔ بی بی نے ہی میثاق جمہوریت میں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی مشق رکھی تھی۔ ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کا آرڈیننس آپ کیلئے اتنا تکلیف کا باعث کیوں ہے۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک مافیا حکومت کر رہا ہے۔ جو کسی بھی قیمت پر مال پانی کھانا چاہتا ہے بھلے اس کے لئے لوگوں کی جانوں سے ہی کیوں نہ کھیلنا پڑ جائے۔

ای پیپر-دی نیشن