• news

محاصرے تلاشی کاروائیاں ، جعلی مقابلے میں نوجوان شہید، افضل گورو، مقبول بٹ کی برسی پر ہڑتال کا اعلان

جموں(کے پی آئی) بھارتی فوج نے سامبا سیکٹر میں ایک نوجوان کو در انداز قراردے کر گولی مار کر قتل کر دیا ہے ۔ بھارتی فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ  جموں  میں پاکستان سے ملنے والی  سرحد پر سامبا  سیکٹر بی ایس ایف نے  نوجوان کو گولی ماری۔ایس ایس پی سامبا راجیش شرما  نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی صبح  بی ایس ایف  نے درانداز کو گولی ماری ہے ۔بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کشمیریوں سے محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسیوں کے موقع پرآج  (منگل)اور11فروری جمعرات کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹروںمیں دونوں شہید کشمیری رہنمائوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جموں وکشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بھارت نے تحریک آزادی کشمیر میں کردار اداکرنے پر 9 فروری 2013 کو محمد افضل گورو کواور 11 فروری 1984کو محمد مقبول بٹ کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ ان کی میتوں کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیاگیاتھا۔

ای پیپر-دی نیشن