نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء کے باہر لگے زیر زمین بیریئرز ہٹانے کا عمل شروع
سندر (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر جاتی امراء روڈ پر زیر زمین لگے بیریئرز کو ہٹانے کا عمل شروع ہو گیا۔ یہ بیریئر سابق دور حکومت میں میاں نواز شرہف کی رہائشگاہ کی جانب جانے والے راستوں پر سیکورٹی چیک کے لئے لگائے گئے تھے۔ اس سے قبل 21 اپریل 2018 کو عدالت عالیہ کے حکم پر تمام سیاسی شخصیات سے اضافی سکیورٹی واپس لینے اور تجاوزات ہٹانے کے فیصلہ کے بعد جاتی امراء کے باہر لگے سکیورٹی کیمرے اور بیریئر اور چیک پوسٹوں کو بھی ہٹایا گیا تھا۔ اب زیر زمین لگے بیریئرز کو بھی پی اینڈ ڈی کی جامب سے پٹانے کا عمل جاری ہے ۔