آرمی چیف کا دورہ کھاریاں گیریژن ، وارگیمز کا جائزہ ، آپریشنل تیاریوں کا سراہا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سنٹرل کمانڈ کی وار گیمز ملاحظہ کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے اور ملکی دفاع کو ناقابل شکست بنانے کیلئے منصوبہ سازوں کی اختراعات کو سراہا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر فوجی افسروں سے بھی ملاقات اور روایتی و غیر روایتی خطرات کے پیش نظر دفاع وطن کیلئے ان کی لگن، پیشہ ورانہ استعداد اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ انہوں ان کے عمدہ مورال اور ناقابل شکست جذبہ کو بھی سراہا۔ اس سے پہلے آرمی چیف کی آمد پر سنٹرل کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے ان کا خیرمقدم کیا۔