قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد ارکان کو لیٹر جاری کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کر معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں اہم اجلاس، اجلاس کی کارروائی کی فوٹیج اور تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد تین ممبران کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21کے تحت لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ، پی پی پی پی کے سید نوید قمر، مسلم لیگ (ن) کے چوھدری حامد حمید اور پی ٹی آئی کے عطاء اللہ خان کو لیٹر جاری کیے جائیں گے۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران 4فروری 2021کو پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی تحقیقات کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سیکرٹری قومی اسمبلی ، قانونی اور آئینی امور سے متعلق سپیکر کے مشیر اور سیکرٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔