ریکوڈک کیس: سول ایوی ایشن نے قانونی ٹیم کو برطانیہ سے پاکستان آنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریکوڈک کیس میں سول ایوی ایشن نے غیرملکی کمپنی ٹیتھیان کی جانب سے پاکستان کو 6 ارب ڈالر جرمانہ کے معاملے پر قانونی ٹیم کو برطانیہ سے پاکستان آنے کی اجازت دیدی۔ قانون ٹیم کل 10 فروری کو برٹش ائر ویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے گی۔ قانونی ٹیم میں ایک پولش‘ ایک امریکی‘ دو برطانوی‘ ایک آسٹریلوی شہری شامل ہے۔ قانونی ٹیم ریکوڈک کیس سے متعلق مختلف آفیشلز سے ملاقاتیں کرے گی۔