• news

واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کا 15 فروری کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

لاہور(پ ر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ملک بھر کے محنت کش ضروریات زندگی کی اشیاء میں کمرتوڑ مہنگائی اور ڈیڑھ سال تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے اور قومی ادارہ محکمہ بجلی کی مجوزہ نج کاری کے خلاف 15 فروری 2021 ء بروز پیر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیں گے۔ یہ اعلان یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد‘ عبدالطیف نظامانی صدر‘ حاجی رمضان اچکزئی  ‘ جاوید اقبال بلوچ ریجنل چیئرمین ‘ حاجی محمد اقبال خان چیئرمین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے لئے اپنی جان پر کھیل کر قوم کی خدمت کرنے والے کارکنوں کے جائز مسائل حل کریں ان کے جائز مطالبات منظور کریں۔

ای پیپر-دی نیشن