الہ آباد: علاقہ بھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ حادثات میں اضافہ
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ بھر کی سڑکیں محکمہ ہائی وے کی غفلت کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں تین ٹول پلازوں کے باوجود روڈ اس قدر خستہ حال ہو چکے ہیں کہ حادثات معمول بن چکے ہیں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے کروڑوں روپے روڈ ٹیکس جمع ہونے پر بھی محکمانہ غفلت انتہاء کو پہنچ چکی ہے عوامی حلقوں کے رہنماؤں سردار زبیر خاں اشفاق چوہدری ذوالفقار چوہدری سردار وسیم کوثر گنجہ و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خستہ حال روڈز جلد مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔