وزیراعظم کا کرپشن کیخلاف بیانیہ ناکام ہو چکا: شہباز احمد چھینہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کیخلاف بیانہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومت کے دعوئوں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے مگر وزیراعظم نے اس رپورٹ پر بھی جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنیکی کوششیں کررہے ہیں حکومت ماضی کی حکومتوں کو کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرانے کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے مگر افسوس وہ سارا زور اپوزیشن کو کچلنے اور دبانے پر لگارہی ہے جس سے ملک وقوم کو کچھ حاصل نہیں ہوگا مافیاز اپوزیشن میںنہیں حکومت میںہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کے اندر بدترین کرپشن ،مہنگائی ،بیروزگاری اور لاقانونیت کا راج ہے عوام کو کسی بھی طرف سے کوئی ریلیف اور سکون نہیں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے نواز لیگ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔