• news

مسترد شدہ سیاستدان حکومت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں:عمر مشتا ق ورک

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتا ق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاستدان حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، بد عنوان سیاسی عناصرحکومت کے لئے مشکلات پیدا کر کے اپنے مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں،دو خاندانوں نے 5 ارب ڈالر ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعہ باہر بھیجے ہیں وہ یہ پیسے واپس کریں یا سزا کے لئے تیار ہوجائیں،معیشت کی بنیادیں مضبوط ہو رہی ہیں ، ملکی ترقی کی راہ میں جو لوگ بھی رکاوٹیں ڈالیں گے وہ ناکامی سے دوچار ہونگے ، ملک میں معاشی بحران کی ذمہ دار سابق حکومت ہے جس نے لوٹ مار کرکے اپنی تجوریاں تو بھریں مگر ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے کچھ نہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن