• news

پاکستان ترکی کی مشترکہ جنگی مشقیں تربیلا میں شروع تین ہفتے جاری رہیں گی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور ترکی کی  مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک گیارہ شروع ہوگئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب سپیشل سروسز ہیڈکوارٹرز تربیلا میں منعقد ہوئی۔ ترک سپیشل فورسز اور پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کے دستے تین ہفتے پر مشتمل مشقوں میں شرکت کررہے ہیں۔ ان میں انسداد دہشتگردی، دو بدو لڑائی، محاصرے اور تلاشی، دشمن کو پیچھے دھکیلنا، فائرنگ کرتے ہوئے آگے بڑھنا، ہیلی کاپٹرز کو پیچھے دھکیلنا، عمارتوں کو کلیئر کرنا اور فری فال کی کارروائیاں شامل ہیں۔ فوجی مشقوں سے دو برادر ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور اس سے فوج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تعاون کے رحجان کو ابھارنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن