• news

نااہلی کیس‘ فیصل واوڈا 24 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب‘ التواء پر 50 ہزار جرمانہ 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن کمشن نے نااہلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جبکہ کیس کے بار بار التواء پر فیصل واوڈا پر50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت فیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن کمشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ معاون وکیل حسنین علی چوہان نے کہا کہ  آج کے لیے کیس سے التواء دیا جائے۔ الیکشن کمشن نے درخواست پر اظہارِ برہمی کیا۔ الیکشن کمشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت24 فروری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن