شکرگڑھ: بھارتی فوج کی فائرنگ سے ذہنی معذور نوجوان شہید
شکر گڑھ (نامہ نگار) بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا۔ غلطی سے سرحد کے قریب جانے والے ذہنی معزور کو بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ بتایا جاتا ہے سرحدی گاؤں فتح پور برڑی کا رہائشی 26 سالہ عمران غلطی سے ورکنگ باؤنڈری پر تمانہ کے علاقہ میں سرحد کے قریب چلا گیا۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے بغیر وارننگ دیئے اس پر فائر کھول دیا۔ پنجاب رینجرز نے پولیس تھانہ لیسر کے ہمراہ بھارتی فورسز سے نوجوان کی نعش وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دی۔