نیب افسر بدعنوانی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری اور ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں: جاوید اقبال
اسلام آباد (نامہ نگار) چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری اور ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب" احتساب سب کیلئے " کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ بزنس کمیوٹنی ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ نیب بزنس کمیوٹی کا نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ نیب نے سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس اور انڈر انوائسز کے مقدمات کو ایف بی آر قانون کے مطابق واپس بھیج دیا گیا تھا۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا جہاں پر ڈی جی نیب خیبر پی کے بریگیڈیر (ر) فاروق ناصر اعوان نے چئیرمین نیب کو میگا کرپشن مقدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب خیبر پی کے میںاس وقت307شکایات ،68شکایات کی جانچ پڑتال،95انکوائریاں اور 36انویسٹی گیشنز پر قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے جبکہ نیب خیبرپی کے کے 182 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالت پشاور میں زیر سماعت ہیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب خیبرپی کے نیب کا اہم علاقائی بیورو ہے جس نے نیب کی مجموعی کاکردگی کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری اور ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر جن میں نیب خیبر پختونخوا شامل ہے میں علیحدہ سیل قائم کیے ہیں جو باقاعدگی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ بزنس کمیونٹی خصوصاً فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس پاکستان کے ایک وفد اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے چئیرمین نیب کی عملی کاوشوں کو سراہا۔ بیورو کریسی کو نیب سے کوئی خدشہ نہیں اور نہ ہی کوئی خدشہ ہونا چاہئے کیونکہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے والوں کو نہ صرف قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے بلکہ ان کی عزت نفس، احترام اور خدمات کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے کہ کہ نیب کا تعلق کسی گروہ، فرد اور جماعت سے نہیں۔ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ پاکستان نے اس کنونشن کی توثیق کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی تحویل ملزمان کو کرونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ چیئرمین نیب نے نیب خیبر پی کے کی ڈی جی نیب خیبر پی کے بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان کی سربراہی میں کاکردگی کو سراہا۔