• news

پروٹوکول نہیں چاہئے، جسٹس (ر) عظمت سعید،جیمرز والی گاڑی واپس 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت  سعید نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہیے۔ حکومت نے جسٹس (ر) عظمت سعید کو جیمرز وہیکل فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جیمرز والی گاڑی جسٹس (ر) عظمت سعید کے قافلے کا حصہ ہونا تھی۔

ای پیپر-دی نیشن