بغیر سفری دستاویزات ایران داخل ہونیوالے24پاکستانی گرفتار
چاغی (آئی این پی ) بغیر سفری دستیاویزات کے ایران میں داخل ہونے والے 2درجن پاکستانی باشندوں کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پاکستانی مختلف ایجنٹوں کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے جو روزگار کی تلاش میں یورپی ممالک جانا چاہتے تھے ۔تاہم ایرانی سیکورٹی فورسز نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ہے ۔