نیوزی لینڈ میں رکن پارلیمنٹ کو ٹائی نہ لگانے پرپارلیمنٹ سے نکال دیا گیا
ولنگٹن (نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ میں ایک ماؤری رکن پارلیمنٹ کو ٹائی نہ لگانے کے باعث پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں یہ قانون ہے کہ پارلیمنٹ میں صرف وہی رکن سوال پوچھ سکتا ہے جس نے ٹائی لگا رکھی ہو۔ سپیکر ٹریور ملارڈ نے ماؤری رکن اسمبلی راویری وائے ٹیٹی کو سوال کرنے سے دو مرتبہ روکا اور پھر پارلیمان سے نکل جانے کو کہا۔ راویری نے اسمبلی ہال سے باہر جاتے جاتے یہ کہاکہ میرا مسئلہ ٹائی نہیں، ثقافتی شناخت ہے۔