• news

7 برطانیہ نے دہشتگردی  کا لیول ایک درجہ کم کر دیا 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں دہشتگردی کے خطرے کے لیول میں ایک درجہ کمی کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خطرے کا لیول شدید سے کم کر دیا گیا ہے۔ ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل کے مطابق لیول میں ایک درجے کی کمی کے باوجود دہشتگردی کا امکان موجود ہے۔ دہشت گردی‘ قومی سلامتی کو لاحق براہ راست خطرات میں سے ایک ہے۔ عوام چوکنا رہیں اور کسی خدشے کی صورت میں پولیس کو مطلع کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن