• news

لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کے کمپلیکس کی تعمیرات گرادی گئیں

لاہور‘ راولپنڈی (نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ لاہور نے 5 کنال 15 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا۔ زمین کی کل مالیت 8 کروڑ 9 لاکھ روپے بنتی ہے۔ 10 ناجائز قابضین کیخلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے۔ کاررورائی اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے کی۔ دریں اثناء ڈی سی ڈی پی او قصور کی نگرانی میں 1804کنال سرکاری زمین کوواگزار کروا کر سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ اے سی چونیاں و انتظامیہ نے  26کروڑ 67لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی 1067کنال سرکاری زرعی کو  سرکاری تحویل میں لے لیا ہے۔  پتوکی کے مختلف علاقوں میں 159ملین روپے مالیت کی 737کنال سرکاری اراضی کو واگزار کروایا۔ ننکانہ میں بھی آپریشن کیا گیا۔ فیصل آباد میں ایک اور اہم لیگی رہنما سے ایک ارب سے زائد مالیت کی سرکاری زمین چھڑا لی گئی ہیں۔ اولڈ ہڑپہ روڈ پر 6 کنال مزید سرکاری کمرشل اراضی واگزار کرالی  گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کی نگرانی میں  گائوں مومن میں 6کروڑ مالیت کی 40کنال جبکہ رنگڑ ننگل میں 90لاکھ مالیت کی 24کنال سرکاری اراضی واگذار کروالی۔گوجرہ  چشتیاں میں بھی  کروڑوں کی اراضی واگزار کرائی گئی ۔راولپنڈی سے اپنے سٹاف رپورٹر  کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے فیز 7 میں پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر چودھری تنویر خان کے ولایت کمپلیکس کی تعمیرات گرا دیں جس کیلئے بھاری مشینری استعمال کرکے تین بڑی مارکیوں‘  دو موٹلز اور ایک پلازے کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔دریں اثناء سینیٹر چوہدری تنویر خان کے بڑے صاحبزادے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے آپریشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے۔ ہمارے پاس تین چار عدالتی حکم امتناعی موجود تھے۔ وکلاء اور ہم سب کل اس پر احتجاج کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن