• news

لاجسٹکس تنصیبات کا دورہ، آرمی چیف نے کارکردگی، لگن، اعلی معیار کی سہولیات اور خدمات فراہمی کو سراہا

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  راولپنڈی میں لاجسٹکس تنصیبات کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو  متعدد سہولیات، اور موجودہ  انفراسٹرکچر  کی جدید کاری کے بارے میں  بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے  عمدہ  کارکردگی، لگن اور  اعلیٰ معیار کی سہولیات  و خدمات کی فراہمی کی تعریف کی۔ انہوں نے متنوع آلات کی تیاری و دیکھ بھال کے پروگراموں کی ملک کے اندر تیاری  اور آپریشنل کارکردگی بڑھانے کیلئے ون ونڈو متعارف کرنے کے تصور کو بھی  سراہا۔ آرمی چیف کی آمد پر چیف آف لاجسٹکس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے ان کا خیر مقدم کیا۔  

ای پیپر-دی نیشن