• news

سینٹ الیکشن 2018ئ: سندھ سے بھی ووٹ خریداری کا سکینڈل سامنے آ گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  سینٹ الیکشن 2018ء میں سندھ سے ووٹ خریدنے کا بھی سکینڈل سامنے آ گیا۔ ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ کے ایک رکن نے گاڑی لے کر اپنا ووٹ بیچا۔ دوسرے ارکان اسمبلی نے پیسے لیکر ووٹ بیچا۔ نثار کھوڑو سینٹ کے ووٹ کیلئے رابطے کر رہے تھے۔ نثارکھوڑو سے ایڈوانس مانگا۔ لیکن معاملات طے نہیں ہوئے۔ کلفٹن کے ایک ہسپتال سے نوٹوں کا بیگ دیا جا رہا تھا۔ شہلا رضا نے ارکان اسمبلی سے ووٹ کیلئے رابطے کئے۔ شہلا رضا نے کہا کہ پیسے بھی دیں گے اور جنرل الیکشن کا ٹکٹ بھی۔

ای پیپر-دی نیشن