پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں 3 ماہ توسیع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگری منٹ پر ڈیڈ لائن میں توسیع مانگی تو 3 ماہ کی توسیع دی گئی۔ افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سامان اگر سمگل ہو کر پاکستان آتا ہے تو ہم پابندیاں لگا سکتے ہیں۔ افغانستان میں ایک دھماکہ ہو تو بارڈر بند کر دیئے جاتے ہیں جس سے ہمارے بزنس کو بھی بہت نقصان پہنچتا ہے۔ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے بزنس ایران گیا۔