• news

سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے کے خود سے منسوب جملوں کی تردید، غلط فہمیاں پیدا کی جارہیں: شبلی فراز

اسلام آباد (نامہ نگار)وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو سننے اور ان پر پیش رفت کیلئے تیار ہیں،مجھ سے منسوب بات کا مقصدغلط فہمیاں پیدا کرکے سیاسی مفاد حاصل کرنا تھا۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو اپنے اخراجات کم کرنے سے متعلق خود سے منسوب جملوں کی تردید کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ غلط طورپر جو بات مجھ سے منسوب کی گئی، اس کا اس کے سوا اور کوئی مقصد دکھائی نہیں دیتا کہ غلط فہمیاں پیدا کرکے سیاسی مفاد حاصل کیاجائے،امید کرتا ہوں کہ میڈیا اس معاملے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں کہی،سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کو سننے اور ان پر پیش رفت کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ایسی بات مجھ سے منسوب کی گئی جو میں نے نہیں کہی۔

ای پیپر-دی نیشن