دہشت گردوں کا افغانستان سے باجوڑ میں راکٹ حملہ: 5 سالہ بچہ شہید، 7 زخمی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دہشت گردوں نے گزشتہ روز افغان سرزمین سے باجوڑ کے علاقے سراکئے ٹاپ پر 5 راکٹ داغے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ داغے جانے سے پانچ سالہ بچہ شہید اور سات دیگر بچے زخمی ہو گئے ہیں۔