• news

 قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات  کا اجلاس‘ مشاورتی سیشن کا انعقاد 

اسلام آباد (نامہ نگار) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت پی ٹی وی ہیڈکواٹرر کے کانفرنس حال میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے جلاس میں سینیٹرز محمد صابر شاہ، روبینہ خالد، انجینئر رخسانہ زیبر ی کے علاوہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد، ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے سٹرکچر، پروگرامو ں، کام کے طریقہ کار اور مستقبل کے منصوبہ جات کے علاوہ قائمہ کمیٹی نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، ڈسٹر ی بیوٹرز  ایسوسی ایشن، یونائیڈ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور لینڈ نگ فلم /ٹی وی پروڈیوسرزکے ساتھ مشاورتی سیشن بھی منعقد کیا تاکہ ان کے مسائل کے حل اور بہتری کیلئے اقداما ت اٹھائے جا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن