• news

 جی بی کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: عارف علوی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان قدرتی حسن کا خزینہ رکھتے ہیں۔ یہاں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر گذشتہ روز گلگت بلتستان کے نو منتخب ارکان اسمبلی سے بات چیت کر رہے تھے۔ صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات شفاف تھے۔ علاقہ میں فور جی کی سہولت اور انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے فنڈز جلد مہیا کریں گے۔ آن لائن تعلیم کیلئے بھی اقدامات ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایوان صدر میں صدرعارف علوی کی صدارت میں خصوصی افراد کی بہبود کیلئے اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے صدر نے کہا کہ الیکٹڈ ویل چیئرز، اعضا اور متعلقہ لوازمات پر کسٹم ڈیوٹی کم کرنے کی ضرورت ہے۔ معذور افراد کو ہنر مند بنانے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ خصوصی افراد کو بااختیار بنانا حکومت اور معاشرے کی مجموعی ذمہ داری ہے۔ صدر عارف علوی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شاباس پاکستان گرین شرٹس نے بہترین مقابلہ کرتے ہوئے بازی جیت لی۔ انہوں نے ٹیم کو مبارکباد دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن