• news

65 بلوچستان کے زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے: اسد قیصر

 اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار اور جامع معاشی ترقی کے لئے بلوچستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کے بدولت بلوچستان پاکستان کی فوڈ باسکٹ بن سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے وزیر زراعت، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور محکمہ زراعت بلوچستان کے اعلی افسران پر مشتمل ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ سپیکر نے زرعی مصنوعات سے متعلق خصوصی کمیٹی کی مجوزہ زرعی نمو کی حکمت عملی پر صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔ وفد نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ کچھی کنال کے فیز 2 کی تعمیر میں تیزی لانے کے کیے وفاقی حکومت کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن