• news

ٹی 20میچ:ناقص ٹریفک حکمت عملی، بدترین ٹریفک جام ،شہریوں کااحتجاج

لاہور (نامہ نگار) پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے دوران پولیس اورٹریفک وارڈنزکی ناقص حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث شہر میںبدترین ٹریفک جام گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا۔ پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے نہ صرف قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ سڑکوں کو بلکہ میلوں دور سے ہی کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ اور گلبرگ کی سڑکیں اور راستے بیرئیر لگا کر بند کر دیئے تھے۔ لوگ گھنٹوں جام ٹریفک میں پھنے رہے اور انہیں شدید پریشانی ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی کرکٹ میچز ہوتے رہے ،مگر اب ٹریفک کے لئے شہر کو ہی بند کرنے کی صورتحال بہت پریشان کن ہے،شہر میں سفرکرنا محال ہو گیاہے۔اعلی حکام اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

ای پیپر-دی نیشن