پی ٹی آئی حکمرانوں کا دوغلا چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے: آفتاب شیرپاؤ
پشاور (بیورو رپورٹ) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے پختونوں میں بڑھتی ہوئی احساس محرومی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صوبے کے حقوق کے تحفظ اور پختونوں کے مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں شیرپاؤ ضلع چارسدہ میں سابق گورنر خیبر پی کے شہید حیات محمد خان شیر پاؤ کی 46 ویں برسی کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حیات شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ شہید نے تمام زندگی غریبوں اور پسے ہوئے طبقات دلانے کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں کو بھی چاہیے کہ پختونوں کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔