• news

چیئرمین نیپرا کی اجلاس میں عدم شرکت‘ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا اظہار برہمی

اسلام آباد (نامہ نگار) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین نیپرا کی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت کامرس، وزارت صنعت وپیداوار، ایف بی آر اور خزانہ ڈویژن و دیگر میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کی تفصیل کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی، سیمی ایذدی، نجمہ حمید، ڈاکٹر اشوک کمار، ثمینہ سعید اور فیصل جاوید کے علاوہ وزیر انچارج کیبنٹ ڈویژن علی محمد خان کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن