• news

ضمنی انتخاب این اے 45، پوسٹل بیلٹ کے اجراء کی غرض سے موصول درخواستیںجعلی ثابت 

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ریٹرننگ افسر برائے ضمنی انتخاب حلقہ نمبر NA-45کرم 1-  نے الیکشن کمشن  کو ایک کیس رپورٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ  پوسٹل بیلٹ کے اجراء کی غرض سے تقریباً 600 درخواستیں  وصول ہوئیں اور اسے اس بات پر  شک ہو اکہ یہ بوگس ہیں۔ جس پر معاملہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے نوٹس میں لایا گیا جنہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ  پولیس، محکمہ ڈاک اور دیگر متعلقہ اہلکاروں کو نوٹس جاری کئے اور ابتدائی انکوائری کر کے رپورٹ الیکشن کمیشن میں بھیج دی۔ ابتدائی  انکوائری کے دوران تمام درخواستیں جعلی ثابت ہوئیں  جس کی وجہ سے  الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا اور ابتدئی سماعت کے بعد  متعلقہ تمام افراد بشمول سرکاری افسران کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن